عید پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کا خصوصی پلان تیار

عید پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کا خصوصی پلان تیار

ملتان(وقائع نگار) پولیس نے عیدالاضحی پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

خصوصی پلان مرتب کر لیا ہے جس کے مطابق شہر بھر میں 17 پوائنٹس پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ ان پوائنٹس پر 68 کانسٹیبلز اور 17 تھانیدار اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے اور ہر پوائنٹ پر ایک ایک ٹریفک وارڈن بھی تعینات ہونگے ۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس مقدمات کا بھی اندراج کریگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر