وزیر اعظم عملدرآمد سیل میں وزیر مملکت ارشد لغاری کا نام شامل‘ نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم عملدرآمد سیل میں وزیر مملکت ارشد لغاری کا نام شامل‘ نوٹیفکیشن ...

صادق آباد(نامہ نگار ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ممبران قومی اسمبلی کے مسائل کے حل اور ان سے قریبی روابط رکھنے کیلئے دو رکنی سیل تشکیل دے دیا وزیر مملکت صنعت و پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری اور محمد جنید انور چوہدری پر مشتمل یہ سیل اراکین پارلیمنٹ کے مسائل کے حل کروانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کسی بھی قسم کے فوری رابطے یا ملاقات میں بھی معاون ثابت (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ہوگا وزیر مملکت صنعت و پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری نے صادق آباد ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد افضل صدیقی کے ہمراہ اپنے ترجمان فاروق احمد لغاری سے گفتگو میں بتایاکہ اس سیل کووزیر اعظم عملدر�آمد سیل کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد اراکین اسمبلی جن کے بعض اوقات وزراء یا وزیرا عظم سے رابطہ نہ ہوسکتا ہے اور انکے حلقوں کے کو ئی اجتماعی مسائل ہیں جن کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہیں تو اراکین قومی اسمبلی اس سلسلے میں ہم سے رابطہ کرسکیں گے انھوں نے مزید کہاکہ اس سیل کے قیام سے اراکین سے نہ صرف وزیر اعظم کا قریبی رابطہ بھی رہ سکے گا بلکہ انکے حلقوں کے مسائل اور متعقلہ وفاقی اور صوبائی محکمموں کے حوالے سے بھی فوری اقدامات اٹھائے جاسکیں گے انھوں نے مزید کہاکہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس اعتماد پر انکا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری مجھ پر اور چوہدری محمد جنید انور پر ڈالی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس سیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے دوسری جانب وزیر مملکت سردار محمد ارشد خان لغاری کو وزیر اعظم ایمپلیمنٹ سیل میں شامل ہونے پر صادق آباد حلقہ این اے 197کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر