یار حسین فیڈر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہاء

یار حسین فیڈر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہاء

یارحسین (نمائندہ پاکستان) دوبیان گریڈ سٹیشن سے منسلک یارحسین فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ گھنٹوں سے تجاوز کر دیا گریڈ سٹیشن کے متعلقہ انچارج ایس ایچ او نے اپنی بادشاہت قائم کر کے وفاقی حکومت کے احکامات جوتی کے نوک پر درکھ دیئے گئے یارحسین کے سیاسی سماجی تجار برادری نے بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دیں اگرگریڈ سٹیشن کے عملے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر گریڈ سٹیشن کا گرؤا کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پر ہو گئی انھوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور کاروباری طبقہ کے ساتھ ساتھ گریلو ں صارفین کو بھی شدید کو فیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔جبکہ بجلی بند کر کے واپڈا سب ڈویژن یارحسین نمبر 1 بجلی بند کر کے واپڈا آفس اور گریڈ سٹیشن والے اپنے فون نمبر مصروف کر دیتے ہیں۔جسکی وجہ سے عوام کو معلومات فراہم کئے بغیر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے جس سے کاروباوی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور بجلی سے وابستہ کاروباری افراد ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جبکہ مساجد اور گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر