آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جلسہ تاریخ سازہوگا ،عبدالستار

آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جلسہ تاریخ سازہوگا ،عبدالستار

صوابی( بیورورپورٹ )تحصیل کونسل ٹوپی ضلع صوابی کے ناظم سہیل خان یوسفزئی اورضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالستار نے کہا ہے کہ آج اکتیس اگست کی سہ پہر چار بجے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کا بمقام تحصیل سٹیڈیم ٹوپی جلسہ عام ایک نئی تاریخ رقم کرئے گی الگ الگ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس موقع پر این اے 13صوابی2کے لئے تیس کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس کے منصوبے کے علاوہ تحصیل سپورٹس سٹیڈیم ٹوپی کا باقاعدہ افتتاح بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سوئی گیس کے مسئلے پر سیاست چمکا رہی ہے کیونکہ ن لیگ کا گیس کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں اس کے لئے فنڈز صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے جب کہ آج مزید فنڈز کی فراہمی کا اعلان بھی وزیر اعلی خود کریگاانہوں نے کہا کہ گیس کے حوالے سے ایم این اے عاقب اللہ خان اور سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے عدلیہ سے رجوع کرنے کے علاوہ ہر فورم پر عملی کر دار ادا کیا جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے مجبور ہو کر گیس کی فراہمی کی اجازت دیدی انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا شاندار استقبال کرینگے #

مزید : پشاورصفحہ آخر