ماچکنڈئی میں ن لیگ کو دھچکا سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل
پورن(نامہ نگار) ماچکنڈئی میں ن لیگ کو دھچکا سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل اے این پی ہی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے آئندعام انتخابات میں اے این پی خیبر پختونخوا میں کلین سویپ کریگی شمولیتی تقریب سے سدیدالرحمان اور دیگر کا خطاب انہوں نے کہا کہ اے این پی ملک بھر میں پختونوں کی نمائندگی کررہی ہے انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں اے این پی شانگلہ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی شانگلہ میں نانہاد سیاستدانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیااگر ہمیں موقع ملا تو ہم شانگلہ کی تاریخ بد ل دینگے اور شانگلہ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیادور شروع کرینگے امیر مقام اینڈ کمپنی تخت لاہور کے فکر میں ہے وہ پختون سے پنجاب کیلئے ووٹ مانگتے ہیں انہو ں نے شانگلہ کے فنڈ کو ملک کے دیگر اضلاع میں بے دریغ استعما ل کیا لیکن عوام اب انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دینگے اور آئندہ عام انتخابات میں شانگلہ کے عوام سوات کی طرح انہیں مسترد کردینگے کیونکہ شانگلہ کے عوام اب مذید کسی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آنے والی نہیں عوام آئندہ عام انتخابات میں انہیں مسترد کردینگے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امیر مقام اوراسکے درباریوں کے ہاتھوں ماچکنڈئی کے عوام کیساتھ جو شرم نما واقع پیش آیاہم انکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر موقع ملا تو ایک ایک ظلم کا بدلہ لینگے شمولیتی تقریب سے فیصل زیب، عزیزالحق ،گل امین ،لطیف اللہ،عظیم سید،ارشد بے تاب،فخر عام اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی نے پختونوں کے حقوق کیلئے بے پناہ قربانیا ں دی ہے جس کیوجہ سے عوام جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔