عیدگاہ چوک کے قریب پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر لیک ہونے سے ہزاروں کا پٹرول ضائع
ملتان( وقائع نگار) آئل ٹینکر لیک ہونے کے باعث ہزاروں روپے کا پٹرول زمین پر گر کر ضائع ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عید گاہ چوک کے قریب العطاء پٹرول پمپ پر پٹرول منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران آئل ٹینکر لیک ہوگیا جسکے باعث ہزاروں (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
روپے مالیت کا پٹرول زمین پر گر کر ضائع ہوگیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر زیادہ نقصان ہونے سے بچا لیا ۔