حویلیاں ، شادی شدہ خاتون اپنے دو کم عمر بچوں کے ہمرا ہ 4 ماہ سے غائب

حویلیاں ، شادی شدہ خاتون اپنے دو کم عمر بچوں کے ہمرا ہ 4 ماہ سے غائب

حویلیاں ( جنرل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں کے نواعی گاؤں ڈھیری کہیال کے محلہ لنڈا میرا کے رہائشی حنیف خان اور ان کے والد علی گوہر خان نے دوران پریس کانفرنس نے بتایا کہ مسماۃ (م ) کی شادی کا تقریبا12,13سال قبل ہوئی وہ اپنی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہی تھی اورکبھی بھی کوئی جھگڑہ فساد بھی نہیں ہوا لیکن آج سے تقریبا تین سے ساڑھے تین ماہ قبل وہ اپنے دونوں بچوں سمیع اللہ جسکی عمر تقریبا 3سال اور سیف اللہ کی عمر10سال کے ہمراہ غائب ہے جس سے متعلق ہم نے متعلقہ چوکی رجوعیہ اور تھانہ حویلیاں میں بھی اطلاعی رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے لیکن کوئی پتہ براری نہیں ہو سکی انھوں نے متعلقہ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انکے ساتھ قانونی معاونت کی جا ئے اور ان کے بیوی بچوں کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں انھوں نے اعلان کیا اگر میری بیوی اورمیرے بچوں سے متعلق اگر کسی کو اطلاع ہو تو 03113170050-03428553522نمبرات پر رابطہ کریں جو کوئی شخص ان سے متعلق اطلاع دے گا اسے معقول انعام بھی دیا جائے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر