بونیر ،عیدالاضحی آمد ،بازاروں میں خریداروں کی زبردست گہما گہمی

بونیر ،عیدالاضحی آمد ،بازاروں میں خریداروں کی زبردست گہما گہمی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الاضحی سے تین دن قبل ضلع کے بازاروں میں مرد وہ خواتین خریداروں کی زبردست گہماگہمی ۔مرد وخواتین نے عید الاضحی کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے دل کھول کر خریداری کی ۔ضلع کے مختلف بازاروں پیربابا ،سواڑی دیوانہ بابا میں بدھ کے روز خاصا رش رہا ۔اور یہ رش ائندہ دو روز جمعرات اور جمعہ کو بھی جاری رہیگا ۔عید الاضحی کے امد میں ابھی دو دن باقی ہے لیکن مختلف اشیاء ضروریہ جن میں سبزیاں میوہ جات مرعیاں شامل ہیں ۔کے قیمتوں کو اچانک پر لگ گئے کل تک ٹماٹر پچاس روپے فی کلو بھک رہی تھی ۔لیکن اج ستر روپے فی کلو فروحت ہورہی ہے ۔اس طرح دوسرے سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں ایا ۔واضح رہے کہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر ضلع میں ٹماٹر کی اپنی فصل تیار ہوکر ائی تھی جس کی وجہ سے عید الفطر اور اس سے قبل ٹماٹر فی کلو فروحت ہورہی تھی ۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے ۔سبزیوں اور میوہ جات کے ساتھ ساتھ گرم مصالحہ جات کے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر