بٹ خیلہ ،دو نوجوان قتل ،نعشیں ویرانے سے برآمد
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں تھانہ قلنگئی کے حدود میں دونوجوانوں کونامعلوم افرادنے قتل کرکے نعشیں ویرانے میں پھینک دی مالاکنڈلیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی گاؤں تھانہ قلنگی کے حدود میں بوساق روڈ پردونوجوانوں کی قتل شدہ نعشیں ویرانے سے برامد ہوئی فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاجہاں پرشناخت نہ ہونے پرمیاں سلطان باباکے قبرستان میں امانتاًسپردخا کردیاتھانہ قلنگئی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ دررج کرکے تفتیش شروع کردی۔