گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے طلباء کو امتحان میں عبوری بیٹھنے کی اجازت

گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے طلباء کو امتحان میں عبوری بیٹھنے کی اجازت

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس غضنفرعلی اورجسٹس اعجازانور پرمشتمل دورکنی بنچ نے گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے طلباء کو سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے کے ایم یواورپی ایم ڈی سی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز ڈاکٹرزبیرپرنسپل گجوخان میڈیکل کالج صوابی کی جانب سے وقار اوریاسین رضاایڈوکیٹس کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ کالج میں طلباء کاایک سال قبل داخلہ کیاگیاتھااورانہوں نے باقاعدگی سے کلاسیں بھی لیں تاہم اب خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے حکام طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جبکہ پشاورہائی کورٹ پہلے ہی انہیں اپنی ذمہ داری پرداخلہ دینے کے احکامات جاری کرچکی ہے جبکہ کے ایم یوکاموقف ہے کہ کالج کی پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن نہیں ہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اورپی ایم ڈی سی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا

مزید : پشاورصفحہ آخر