شفیع اللہ نے پی کے 98 اور علی محمد این اے 35 کیلئے درخواست جمع کرادی

شفیع اللہ نے پی کے 98 اور علی محمد این اے 35 کیلئے درخواست جمع کرادی

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ خان نے حلقہ پی کے 98ملاکنڈکے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دیدی ۔ قومی اسمبلی کے واحد نشست این اے 35کے لئے علی محمدخان نے ٹکٹ کے لئے کاغذات اور درخواست جمع کرادئیے ۔ٹکٹو ں کے دونوں اُمیدواروں نے کاغذات اور درخواستیں باچہ خان مرکز میں صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری نثار خان کے حوالہ کئے ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل درگئی کے سرکردہ کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔درخواستیں جمع کرانے کے بعد شفیع اللہ خان اور علی محمد نے کہا کہ ٹکٹ کے لئے درخواستیں اور کاغذات دینا ایک جمہوری عمل ہے اور اے این پی نے ہمیشہ جمہوری روایات کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے قائدین کے فیصلے پر من و عن عمل کرکے پی کے 98 اور این اے 35 ملاکنڈ کے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرائے ہیں ۔ اس سے قبل ضلعی صدر شفیع اللہ اور علی محمد نے کاغذات نامزدگی سے قبل کارکنوں کے ہمراہ ولی باغ میں ولی خان کے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ خوانی کے بعد انہوں نے بیگم نسیم ولی خان اور لونگین خان سے ملاقات کی اور اختلافات کے خاتمے اور اے این پی ولی کو اے این پی میں ضم کرنے پر انکو مبارکباد دیاور بیگم نسیم ولی خان کے اس فیصلے کو اے این پی اور پختون قوم کے عظیم تر مفاد میں قرار دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر