ڈیرہ میں نوسر باز خاتون سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لیکر رفو چکر

ڈیرہ میں نوسر باز خاتون سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لیکر رفو چکر

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)حبیب بینک سر کلر روڈ برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے کوٹ جائی کے رہائشی ماں بیٹا کی موجودگی میں نکالے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پچیس ہزار روپے پولیس کی موجودگی میں نو سر باز لے کر فرار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ جائی کے رہائشی ماں بیٹا تھانہ کینٹ کی حدود میں حبیب بینک سر کلر روڈ برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پچیس ہزار روپے نکال چکے تھے کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ایک نوسر باز نے بیٹے سے زبردستی رقم اور بینظر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ چھین لیااور موقع سے فرار ہوگیا متاثرہ خاندان واقعے کی رپورٹ کیلئے تھانہ کینٹ پہنچ گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر