لاکھوں کی منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور

لاکھوں کی منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورجاوید الرحمان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے امین الرحمان اورآفاق عالم ایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ ریگی پولیس نے عامرشہزاد کو پانچ کلوگرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیاتھاتاہم الزام میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ درخواست گذارٹیکسی ڈرائیورہے اور وہ سواریاں لے کرجارہاتھااورپولیس کے لفٹ مانگنے پراس نے لفٹ نہ دی جس پرپولیس نے نہ صرف اسے زدوکوب کیابلکہ بعدازاں اسے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیاہے لہذاملزم کوضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر