ضلع کونسل کا اجلاس، نواز کی نااہلی کیخلاف مذمتی قرار داد پر ہنگامہ

ضلع کونسل کا اجلاس، نواز کی نااہلی کیخلاف مذمتی قرار داد پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کی سزا کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کرنے اوراپوزیشن ممبر ان کو سابقہ اجلاس کی توثیق کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، ہال گو نواز گو، رو عمران رو کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی اپوزیشن ممبر بشیر الرحمن نے کہا ہے کہ ایوان کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا جارہا ہے انہیں سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی کاپی اجلاس شروع ہونے سے 5 منٹ پہلے دی گئی۔ جس پر حکومتی ممبران نے کہا کہ انہیں کاپیاں (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
دو دن پہلے فراہم کی گئی ہیں ڈاکٹر خالد کھوکھر نے کہا کہ اگر چیئرمین کی نیت ٹھیک ہوگی فنڈز برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی، 9لاکھ کے فنڈز دیکر واپس لے لئے گئے غیر ترقیاتی اخراجات میں سے جشن آزادی کی تقاریب پر لاکھوں روپے اڑا دیئے گئے جس کی ہاوس سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ 24کروڑ روپے کے غیر ترقیاتی فنڈز بے دریغ لٹائے جارہے ہیں اس پر اپوزیشن ممبران نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ ڈاکٹر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ جن یونین کونسلوں کے دفاتر نہیں ہیں انہیں تعمیر کرنے کیلئے فنڈز دیئے جائیں چیئرمین ضلع کونسل ڈی سی کے ساتھ دعوتیں اڑانے کے بجائے اجلاس میں آیا کریں اے ڈی کھیڑا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کی سزا کی مذمت کرتے ہیں، اجلاس میں مذمتی قرار دپیش کرتے ہیں۔ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنائیں گے۔ اس پر اپوزیشن ممبران نے کہا ہے کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں طرف سے گو نواز گو، رو عمران رو کے نعرے لگنا شروع ہوگئے حکومتی ممبران نے ڈیسک بجا کر اے ڈی کھیڑا کی قرارداد کی حمایت کی، راو عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہے کہ 8ماہ میں ضلع کونسل کے افسران کی کارکردگی صفر ہے، مشاورت کے بغیر جشن آزادی کے بینرز پر لاکھوں روپے خرچ کردیئے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ضلع کونسل میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، پٹواریوں کے جائز مطالبات مانے جائیں۔ ایگرو پروسنگ ملز کے مزدوروں کو تنخواہ دلوائی جائے۔ ابراہیم مدنی نے کہا ہے کہ صفائی اور آلائیشیں ٹھکانے کیلئے چیئرمینوں کو ایک لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر کنوئنیر سرفراز کھور اور چیف آفیسر نے کہا کہ صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کی مد میں فنڈز خرچ کئے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے ہر ممبر کو بات کرنے کا موقع ملنا چاہے۔ ڈاکٹر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ عوام سے ووٹ لیکر آئے ہیں براہ راست یا فی سیبل اللہ نہیں آئے جس پر اپوزیشن لیڈر غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل فی سبیل اللہ آئے ہیں اس لئے اجلاس میں نہیں آتیاور نہ عوام کو جواب دہ ہیں۔ اے ڈی کھیڑا نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں ایان علی والے صادق امین ہو گئے ہیں چوہدری خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری جائیدادیں چیئرمینوں کے ذریعے واگزار کرایا جائے۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈویسٹ کمپنی کو پورے ضلع میں صفائی کا انتظاما ت کرے دیہی و پسماندہ علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کیلئے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھیجوائے،حکومت کی جانب سے کیبل نیٹ ورک، ٹال ٹیکس اورکھدائی پر فیس ختم کر دی گئی ہے صفائی فیس، پارکنگ فیس ٹال ٹیکس، ٹیکس تشہیری بل بورڈ، معدنیات پر ٹیکس لائسنس فیس اجازت نامہ زیر تعمیرات سے نقشہ فیس کی وصولی کی پولٹری فارم فیس پروفنشل ٹیکس اور کاروبار پر فیس کی وصولی اور یوسی 173کے چیئرمین ندیم عباس خان لنگاہ کی قرار داد پر تعمیر چار دیواری قبرستان شجاعت پور سروان شاہ سمیت دیگر قرار دادیں بھی منظور کر لی گئی ہیں
ضلع کونسل اجلاس