کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق، مخالف قتل، ٹریفک حادثات میں 3ہلاک

کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق، مخالف قتل، ٹریفک حادثات میں 3ہلاک

ملتان، میاں چنوں، لودھراں، لیاقت پور، ترنڈہ محمد پناہ، (وقائع نگار، نمائندہ گان)کرنٹ لگنے سے 35سالہ خاتون دم توڑ گئی، مخالفین نے 50سالہ بزرگ مارڈالا، ٹریفک حادثات نے خاتون سمیت 3افراد کی جان لے لی ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ممتاز آباد لطیف اللہ چوک کی رہائشی 35 سالہ زاہد مشتاق گھر میں کام کر رہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھو گیا جس سے اس کو کرنٹ لگ گیا اور وہ جان لیوا ثابت ہوا۔ میاں چنوں سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نمائندہ خصوصی کے مطابق نیشنل ہائی وے میاں چنوں بائی پاس پر 128والے موڑ کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے روڈ کراس کرتی ہوئی نامعلوم40سالہ خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئی ،خاتون کی نعش کو ریسکیو1122نے تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے حوالے کر دیا میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے نعش لاوارث قرار دے کر امانتا دفن کر دیا ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موضع کونڈی کے رہائشی احمد بخش ولد شیر محمد قوم سیال نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اور اسکا بھائی محمد عاشق اپنی زمین پر بکریوں کے بھانے میں موجود تھے کہ گذشتہ شب دس بجے رات محمد خاں ولد اللہ ڈتہ قوم بلوچ ہمارے پاس آیا جسکی رہائش اسکے بھائی عاشق کی بھینی کے نزدیک ہے نے آکر کہا کہ ایک ضروری کام ہے اور میرے بھائی کو اپنے ساتھ اپنی بھینی پر لے گیا جہاں پر محمد خاں ،شوکت حسین،صاحب یار خاں،اور محمد اسلم اقوام بلوچ نے سوٹوں سے تشدد کر کے ا سکے بھا ئی عا شق کو قتل کر دیا پولیس تھانہ سٹی ماڈل پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اللہ آباد روڈ سیم نالہ کا نوجوان سبزی فروش محمد طارق اپنی موٹر سائیکل میں چنی گوٹھ روڈ سے پٹرول ڈلوا کر واپس آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبر ی 086ٹی ایم ای نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا نامعلوم ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ٹرالر قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محسن آباد چوک ترنڈہ محمدپناہ کے قریب کراچی سے آنیوالی بس اور راشد منہاس ہائیر سیکنڈری سکول علی پور کے طالب علموں کی سپیشل ہائی ایس آمنے سامنے ٹکرا گئیں ۔جس سے ایک نامعلوم راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ ہائی ایس میں موجود فیصل ،ساجد ،احمد رضا ،رضوان خالد ،عاشق حسین ،ناصر مدنی ،شکیل نواز ،محمد عثمان ،اسامہ رفیق ،فیصل اکر م ،ذیشان ہاشمی ،احسان ودیگر طالب علم شدیدزخمی ہوگئے ۔جنہیں دیہی مرکز صحت ترنڈہ محمدپناہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر