ڈیرہ ، مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل اور نقدی چھین لی

ڈیرہ ، مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل اور نقدی چھین لی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گاؤں کوٹ موسی کے قریب دو مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل اور نقدی چھین لی ،چودھوان پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان میں عبد الوحید ولد غلام قاسم سکنہ کوٹ موسی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر اس سے پانچ ہزار روپے نقد اور موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر