(ن)لیگ شعبہ خواتین کا اجلاس،کلثوم نواز کیلئے دعائے صحت

(ن)لیگ شعبہ خواتین کا اجلاس،کلثوم نواز کیلئے دعائے صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر مہناز اخترکی صدارت میں گزشتہ روز مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں سینئر نائب صدر جمیلہ ظفر ،جنرل سیکرٹری شیم تنولی ،نائب صدور شہناز اختر ،ڈاکٹرگل رعنا ،کوثر بی بی ،شہناز فیضی ،عروسہ شیراز،روبینہ شاہین سٹی کونسلراور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جنرل سیکرٹری راشدہ لالوانی،سٹی کونسلراسماء کھتری اورجوائنٹ سیکرٹری عالیہ عاطف سمیت خواتین کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 120لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے لیے مہناز اختر کی سربراہ میں شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا وفد لاہور جائے گا اور انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہناز اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا شعبہ خواتین اس وقت نہایت فعال کردار ادا کررہا ہے ۔خواتین کارکنوں کی انتھک محنت کے باعث کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر