ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، گواہوں کی عدم پیشی پر عدالت برہم،عمران اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ15 ستمبر تک پیش کرنے کا حکم

ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، گواہوں کی عدم پیشی پر عدالت برہم،عمران اور ...
ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، گواہوں کی عدم پیشی پر عدالت برہم،عمران اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ15 ستمبر تک پیش کرنے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشددکیس کی سماعت، عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ اوردیگرگواہوں کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کیا،جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ایس ایس پی صاحب کب آئیں گے؟جس پر پولیس نے جواب دیا کہ عصمت اللہ امریکاگئے ہیں،اہلخانہ کوبھی نہیں معلوم کب آئیں گے؟، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان اورطاہرالقادری کی جائیدادکی تفصیلات کاکیابنا؟، جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ اداروں کو خطوط لکھ دیئے ہیں،جواب آنے پرجمع کرادیں گے،عدالت نے عمران خان،طاہرالقادری کی جائیدادوں کاریکارڈ 15ستمبرتک پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد