داﺅد ابراہیم پاکستان میں موجود، واپس لانے کیلئے جو کرنا پڑا کرینگے: بھارت کا واویلا

داﺅد ابراہیم پاکستان میں موجود، واپس لانے کیلئے جو کرنا پڑا کرینگے: بھارت کا ...
داﺅد ابراہیم پاکستان میں موجود، واپس لانے کیلئے جو کرنا پڑا کرینگے: بھارت کا واویلا

  


نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے داﺅد ابراہیم کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکومت اسکی حوالگی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، پاکستان کا رویہ بین الاقومی قانون کے مطابق نہیں ہے، جو بھی اقدام ضروری ہوگا ہم کریں گے اور اسے واپس لائیں گے۔

راحیل شریف نے کہا تھا کہ آپریشن ضرب عضب چھ سے آٹھ ہفتوں میں ختم ہو جائے گا لیکن وہ چلے گئے آپریشن پیچھے رہ گیا :میجر ریٹائرڈ عامر

بدھ کو بھارتی خبررساں ادارے ”پی ٹی آئی“ سے گفتگو کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ رجیو مہریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے داﺅد ابراہیم کی واپسی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان داﺅد ابراہیم کو قانون کا سامنا کرنے کیلئے بھارت کے حوالے کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا رویہ بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں ہے اور وہ داود ابراہیم کے کیس میں بھارت کے خلاف کام کررہا ہے۔ جو بھی اقدام ضروری ہوگا ہم کریں گے اور اسے واپس لائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی