بوریوالا: کلاس روم میں معمولی جھگڑے پر طالب علم نے گھونسے مار مار کر ہم جماعت کو قتل کردیا

بوریوالا: کلاس روم میں معمولی جھگڑے پر طالب علم نے گھونسے مار مار کر ہم جماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالہ (ویب ڈیسک) ایم سی ماڈل ہائی سکول میں دوران کھیل جھگڑا ہونے پر طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں 17 سالہ شیرون مسیح سکنہ 461/ ای بی گزشتہ روز پہلے دن سکول آ یا تھا کہ کلاس میں ٹیچر موجود نہ تھا۔ اس دوران اسکا کلاس فیلو احمد رضا سکنہ 431/ ای بی سے جھگڑا ہوگیا۔ احمد رضا نے اس پر گھونسوں کی بارش کردی جس سے شیرون مسیح گر کر بیہوش ہو گیا۔ کلاس کے طلبہ نے اپنی مدد آپکے تحت اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا لیکن شیرون مسیح دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیرون مسیح کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے کلاس ٹیچر نذیر احمد اور ہیڈ ماسٹر سلیم طاہر کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی۔ تھانہ ماڈل ٹا?ن پولیس نے احمد رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -