افغانستان میں 11 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور مزید 4 ہراز فوجی بھیجے جائیں گے ، پینٹاگون

افغانستان میں 11 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور مزید 4 ہراز فوجی بھیجے جائیں ...
افغانستان میں 11 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور مزید 4 ہراز فوجی بھیجے جائیں گے ، پینٹاگون

  


واشنگٹن(اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 11 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ مزید 4 ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔ امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی اس مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کے ساتھ، عارضی اور خفیہ یونٹس بھی شامل ہیں۔

پینٹاگون کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے موقع پر سامنے آئے جب کچھ روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شفافیت بڑھانے کے لیے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی ہیں۔

دنیا کی پہلی میڈیکل ڈرون سروس کا آغاز

پینٹاگون کے جوائینٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفیٹینٹ جنرل نیتھ میکھنز نے کہا کہ زیادہ افواج بھیجنے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ہم اس بارے میں گڈ مڈ رپورٹنگ کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کے تحت امریکی افواج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی