بیوی سے زبردستی تعلقات جرم نہیں: بھارتی حکومت

بیوی سے زبردستی تعلقات جرم نہیں: بھارتی حکومت
بیوی سے زبردستی تعلقات جرم نہیں: بھارتی حکومت

  


نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے دہلی ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ بیوی کے ساتھ زبردستی تعلقات قانوناً جرم نہیں، اسے جرم قرار دینے سے شادی کا ادارہ کمزور ہوسکتا ہے۔ دہلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے جواب میں مرکزی حکومت نے کہا بیوی سے زبردستی تعلقات کو غیر قانونی قرار دینے سے قانون کے غلط استعمال کا بھی خدشہ ہے، اسے شوہر کو تنگ کرنے کیلئے ایک آسان ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ خبرسوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا، جہاں کئی لوگوں نے حکومت کے اس موقف کی تائید کی وہیں کئی لوگوں نے اسے عورتوں کی حق کی تلفی قراردیدیا ۔

قسمت میں کتنی دولت لکھی ہے، ہاتھ دیکھ کر کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟ علم نجوم کے ماہرین کا دلچسپ دعویٰ

مزید : بین الاقوامی