آفریدی کا افغان لیگ کھیلنے کا فیصلہ

آفریدی کا افغان لیگ کھیلنے کا فیصلہ
آفریدی کا افغان لیگ کھیلنے کا فیصلہ

  


کراچی(ویب ڈیسک)سابق قومی آل رائونڈر شاہد آفریدی نے افغانستان کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آفریدی انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ سے فراغت کے بعد افغانستان کی “شپاگیزا کرکٹ لیگ ”میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے سکیورٹی کلیئرنس کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو ماننے سے انکار کر رہا ہے اور افغان جرنیل بھی پاکستان مخالف بیان دے رہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں شاہد آفریدی کا افغانستان جانا مناسب نہیں لیکن جب حالات ٹھیک ہو جائیں تو وہ افغانستان بھی جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔

قومی کرکٹر شرجیل خان پر 5 سال پابندی عائد

مزید : کھیل