شاداب خان کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری ،ایسے ملک کی لیگ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا جس میں بہت کم پاکستانی کرکٹرز کو موقع ملتا ہے

شاداب خان کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری ،ایسے ملک کی لیگ کرکٹ کھیلنے کا ...
شاداب خان کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری ،ایسے ملک کی لیگ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا جس میں بہت کم پاکستانی کرکٹرز کو موقع ملتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیریبین پریمیئر لیگ کے بعد اب قومی ٹیم کے سٹار لیگ سپنرشاداب خان آسٹریلیا کی بِگ بیش لیگ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، نوجوان کرکٹر برسبین ہیٹ کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میںشاداب خان نے شاندار باولنگ کرا کے دنیائے کرکٹ کی توجہ حاصل کی اور فائنل میں 2 وکٹیں لینے والے شاداب خان کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ بڑھ گئی۔
کیریبیئن لیگ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے قومی سپنر کو اس سے قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔ بگ بیش لیگ میں شاداب خان کی ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کے سابق سٹار برینڈن میکولم ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ رواں سال نومبر جبکہ بِگ بیش لیگ کا آغاز دسمبر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ بگ بیش میں بہت کم پاکستانی کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔
مزید خبریں :آفریدی کا افغان لیگ کھیلنے کا فیصلہ

مزید :

کھیل -