ہندوﺅں کی گرو ”رادھے ماں“ کی بالی ووڈ اداکارہ سے جنسی چھیڑ چھاڑ

ہندوﺅں کی گرو ”رادھے ماں“ کی بالی ووڈ اداکارہ سے جنسی چھیڑ چھاڑ
ہندوﺅں کی گرو ”رادھے ماں“ کی بالی ووڈ اداکارہ سے جنسی چھیڑ چھاڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز ہندوستانی گرو گرمیت رام سنگھ کودو خواتین کو عصمت دری کرنے پر بھارتی عدالت نے بیس سال کی قید سنا دی گئی۔ جس کے بعد بھارتی ریاست پٹیالہ میں اس کے پیرو کاروں نے تباہی مچادی۔جس کی وجہ سے کم از کم 38افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان جلادیا گیاتھا۔ تاہم اب گرمیت سنگھ کی طرح بھارتی میڈیا میں ایک اور گرو کو چرچا ہو نا شروع ہو گیاہے۔ مگر اس بار گرو کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے۔ لاکھوں ہندوﺅں کی رہانی پیشوا ”رادھے ماں “ ممبئی میں پیدا ہوئی ہے۔ اصل نام سکھ ویندر کو ر ہے۔

رادھے ماں نے اپنے آپ کو ”گاڈیس “ کا خطاب دیا۔ لیکن بھارٹی میڈیا کے مطابق رادھے ماں خواتین جنسی طور پر ہراساں کرتی رہی ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ”ڈولی باندرا“ نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ رادھے ماں نے اس کے ساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش ،اس کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں۔ڈولی باندرے نے رادھے ماں کے خلاف رپورٹ درج کروادی ہے۔

واضح رہے رادھے ماں کے درشن اور ملنے والوں میں بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک دوسرے کسی فلمی ستارے نے ڈولی کے الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی بھارتی میڈیا کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ رادھے ماں کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہو گا جیسا ”گرومیتررام سنگھ “ کے ساتھ ہو ا۔یہ وقت ہی بتائے گے۔