سانگلا ہل: 3 افراد کا ساس اور بہو پر تشدد، نیم برہنہ کردیا

سانگلا ہل: 3 افراد کا ساس اور بہو پر تشدد، نیم برہنہ کردیا
سانگلا ہل: 3 افراد کا ساس اور بہو پر تشدد، نیم برہنہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک) نواحی چک نمبر 119 بھلیر میں اوباش نوجوان مدثر علی نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہمسائے محمد عمران کے گھر میں زبردستی گھس کر اس کی بیوی نائلہ بی بی اور اس کی والدہ ساجدہ پروین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا، ان کے بال نوچتے رہے، بتایا گیا ہے کہ نائلہ بی بی کا خاوند محمد عمران بیرون ملک ہے، مدثر علی نائلہ بی بی کو فون پر ہراساں اور پریشان کرتا تھا۔

تعلقات کے شبہ میں شادی شدہ خاتون آشنا سمیت قتل

گزشتہ روز نائلہ بی بی گھر میں اکیلی تھی، دن دیہاڑے مدثر علی اور اس کے 2 ساتھی دروازہ توڑ کر گھر میں گھس گئے۔ نائلہ خوفزدہ ہوکر کمرے میں چلی گئی، ملزمان نے اسے پکڑلیا اور زبردستی اغواءکرنے کی کوشش کی، نائلہ نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا، اسی دوران اس کی ساس ساجدہ پروین گھر آگئی، ملزمان نے اسے بھی قابو کرلیا، اس پر بھی تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا، ملزمان اس کے بال نوچتے رہے، ساس بہو کی چیخ و پکار پر اہل دیہہ جمع ہوگئے، ملزمان جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

مزید :

ننکانہ صاحب -