مریم نواز این اے 120 کا پانی پی کر دکھائیں ، تحریک انصاف کا چیلنج

مریم نواز این اے 120 کا پانی پی کر دکھائیں ، تحریک انصاف کا چیلنج
مریم نواز این اے 120 کا پانی پی کر دکھائیں ، تحریک انصاف کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، چوہدری محمد سرور اور عندلیب عباس نے یوسی 62 بیڈن روڈ پر انتخابی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ شریف حکمران خاندان کے پیرس میں شامل نہیں ، گندہ پانی پینے سے سب سے زیادہ مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں ، ایک پانی جو نلکے سے آتا ہے ، دوسرا وہ جو ملکہ عالیہ پیتی ہے، مریم نواز نے تقریر میں کہا کہ میرا والد معصوم ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ این اے 120 کی عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ، اس حلقہ کا اہم ترین مسئلہ ہے، ہر شہری کو صاف پانی مہیا کیا جانا چاہئے، جو حکومت کی ذمہ داری ہے، مسلسل حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے.

”میں ایک سال سے اس آدمی کو ڈھونڈ رہا تھا ،بلآخر اسے پکڑ لیا ہے“شیخ رشید نے اعلان کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف شدید پریشان ہو جائیں گے

رہنماﺅں نے کہا کہ جو ہمارے حکمران اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہ ایک مہینہ غربت میں گزار کر دکھائیں تو انہیں پتہ لگے مسائل ہے کیا، این اے 120میں ہونے والا الیکشن آنے والی نسلوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، مریم بی بی کو چیلنج کرتے ہیں، یہ پانی پی کر دکھائیں، مریم نواز کی ایک دن کی مہم میں 25 لاکھ خرچ ہوئے ہیں، رہنماﺅں نے کہا کہ ملکہ عالیہ کے آنے سے پہلے سڑک کو بند کر دیا گیا، وہ علاج بھی باہر سے ہوتا ہے پہلا صرف یہ حکمرانی کرنے آتے ہیں، آجکل حالات برے تو وہ لندن چلے گئے، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں.

اس موقع پر اصغر علی، بابر مغل، محمد طارق ، احمد وقاص مغل، چوہدری عابد علی ، علی مہدی ملک، چوہدری محمد علی، عمر حفیظ خان، قاری مصطفی ، دلشاد شاہ، راجہ بشیر، باجی طلعت ، استاد چیمہ ، عروج مغل، حبیب حیدری، اویس ، وقاص ، غلام رسول، عدنان جمیل اور رانا اختر حسین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

لاہور -