ٹرمپ کا شاہ سلمان کو ٹیلی فون، قطر تنازع حل کرنے پر زور

ٹرمپ کا شاہ سلمان کو ٹیلی فون، قطر تنازع حل کرنے پر زور
ٹرمپ کا شاہ سلمان کو ٹیلی فون، قطر تنازع حل کرنے پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز سعودی عرب کے حکمران کنگ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ قطر کے تنازع کے تمام فریق اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں جس نے کئی خلیجی ملکوں کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہائٹ ہاس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور کنگ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے.

بھارت میں کرنسی نوٹ پر پابندی کی مودی کی پالیسی ناکام ، کالا دن سفید ہو گیا، اپوزیشن کی حکومت پر کڑی تنقید