بلااشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمادیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرلیااور بھارت کی طرف سے پاکستانی آبادی کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی جی ساﺅتھ ایشیاءڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔
پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل بورڈ لگا دیا گیا، اس پر کیا لکھا ہے ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی منہ کھلا رہ جائے گا
دفتر خارجہ کے مطابق کوٹیرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 55سالہ شہری شہید ہوگیا، فائرنگ کا یہ واقعہ 29اگست کو پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے رواں سال 700سے زائد بار سرحدی حدودکی خلاف ورزی کی جبکہ پاکستانی آباد ی پر فائرنگ سے اب تک 29شہری شہید ہوچکے ہیں۔