سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

 سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ...
 سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جو انہوں نے جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوادیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عائشہ گلالئی اور پی ٹی آئی کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 7 ستمبر کومقرر کردی۔ خیال رہے کہ اگر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو عائشہ گلالئی اسمبلی رکنیت سے محروم ہو جائیں گے تاہم وہ نا اہل نہیں ہوں گی بلکہ الیکشن میں حصہ لے کر دوبارہ منتخب ہو سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بلند کردار شخصیت ، عائشہ گلالئی ’من کی مراد‘ پوری نہ ہونے پر بدلہ لینے کیلئے استعمال ہورہی ہیں: کرسٹن بیکر

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ خاتون رکن نے پارٹی چھوڑ دی تھی لیکن پی ٹی آئی کی نشست نہیں چھوڑ رہی تھیں جس کے بعد یہ ریفرنس داخل کیا گیا تھا۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں