لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا: حامد میر

لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا: حامد ...
لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا: حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے لیاقت باغ جلسے سے قبل اس وقت کے آئی ایس آئی چیف ندیم تاج صبح 9بجے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں آئے اور انہیں کہا کہ آپ لیاقت باغ جلسے نہ کریں اور وہ خطاب کے لئے نہ جائیں اس پر محترمہ نے انہیں کہا کہ مجھے جلسہ کرنے سے نہ روکیں بلکہ آپ مجھے سیکورٹی دیں۔

بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار ،ڈی آئی جی سعود عزیزاورایس پی راول ٹائون خرم شہزاد کو 17،17سال قید کا حکم
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میرنے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ جلسے سے قبل قتل کرنے کے حوالے سے تھریٹ موجود تھے لیکن انہوں نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے منع کرنے کے بعد انہوں کہا کہ آپ مجھے سیکورٹی دیں، حامد میر کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ جلسے کے بعد راولپنڈی سے اسلام آباد جانے کے لئے محترمہ کے روٹ میں اچانک پراسرار تبدیلی کی گئی یہ تبدیلی کس کے کہنے پر ہوئی اس کی تحقیقات کی جانی چاہیں، اس وقت کے ایک خفیہ ایجنسی کے سربراہ جو کہ آئی ایس آئی نہیں تھی ، سعود عزیزاور خرم شہزاد کے ساتھ مکمل رابطے میں تھے اور انہی کے کہنے پر روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محترمہ کے قتل کیس کی تحقیقات ٹھیک نہیں کی جو کہ ان کی ایک مجرمانہ غفلت ہے۔

مزید :

اسلام آباد -