بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری متوقع، سابق وزیر اعظم ہسپتال پہنچ گئے

بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری متوقع، سابق وزیر اعظم ہسپتال پہنچ گئے
بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری متوقع، سابق وزیر اعظم ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری متوقع ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن کے مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔

مسلمان اپنے اخلاق بہتر بنائیں ، نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد جمع نہ ہوتی: خطبہ حج
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے ۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بیگم کلثوم نواز کی سرجری متوقع ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

مزید :

قومی -