میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی ،اسی وجہ سے میرے خلاف بھی سازشیں کی گئی:مریم نواز

میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی ،اسی وجہ سے میرے خلاف بھی سازشیں کی گئی:مریم ...
میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی ،اسی وجہ سے میرے خلاف بھی سازشیں کی گئی:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کاکہنا ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی ،اسی وجہ سے میرا نام بھی ڈان لیکس اور پانامہ میں لیا جاتا رہا ،نواز شریف کواس وقت نااہل کیا گیا جب ملک ترقی کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا مزنگ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب گھر کے خلاف کوئی سازش ہوتی ہے تو گھر کی خواتین سب سے پہلے آگے آتی ہیں ،میں اپنے باپ کے ساتھ کھڑی تھی اسی وجہ سے مجھ پر ڈان لیکس کا الزام لگایا گیا ،پانامہ کیس میں میرے خلاف سازش کی گئی۔
مریم نوا زکا کہنا تھا کہ جب ساڑھے چار سال پہلے آئی تو حلقے میں ہر طرف اندھیرا تھا ،کاروبار بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹھپ تھا لیکن آج ہر طرف روشنی ہے،نواز شریف کے خلاف پچھلے ساڑھے چار سال سے سازشیں ہو رہی ہیں ،جب مخالفین کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکی تواقامہ لے آئے ،اب نواز شریف کا فیصلہ عوام کی عدالت ہے اور عوام کا فیصلہ بڑا واضح ہو گا پانامہ کی طرح غیرواضح نہیں ہو گا۔
مریم نواز کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس وقت کیوں نکالا؟جب ملک ترقی کر رہا تھا ،ملک کے اندر سے اندھیرے ختم ہو رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی ترقی کی مخالفت کرنے کرنے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا،میٹرو بس کو جنگلہ کہنے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا،لاہور میں ڈینگی کے اوپر سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا،آج خیبر پختون خوا میں ڈینگی آیا تو وہاں کے عوام شہباز شریف کو بلا رہے ہیں کیونکہ ان کا لیڈر توپہاڑوں میں بیٹھاہو ا ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ ”نااہلی تیرا شکریہ“اس فیصلے کے بعد مجھے ہر جانب نواز شریف نظر آتا ہے ،یہ نواز شریف کی جیت ہے 17ستمبر کو عوام بتا دیں کہ عوام سازشیں کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں،نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کے ہاتھ ہے۔ایک طرف ووٹ کی حرمت ہے اور دوسری طرف سازشی ٹولہ ہے ،لوگوں کی محبت کا ثبوت عوام نے نواز شریف کی ریلی کے دوران دے دیا ہے

مزید :

قومی -