کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لئے سی 130مختص،ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف:ترجمان پاک نیوی

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لئے سی 130مختص،ہیلی کاپٹرز بھی امدادی ...
کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لئے سی 130مختص،ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف:ترجمان پاک نیوی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں غوطہ خور اور کشتیاں بھیج دی گئی ہیں ،جبکہ مدد کے لیے ایک سی 130مخصوص کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نیوی کے مطابق پانی نکالنے کے لئے واٹر پمپس مہیا کر دیے گئے ہیں ،جبکہ امدادی کاموں میں تیزی کے لیئے ہیلی کاپٹر ز بھی استعمال کئے جارہے ہیں ۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کوہدایات کی تھی شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ،پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کےشانہ بشانہ کحڑی ہے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فوج کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی

مزید : کراچی