معروف ترین گاڑی بینٹلے کا نیا ماڈل آگیااور اس میں پہلی مرتبہ ڈیش بورڈ کی جگہ ایسی چیز لگادی گئی کہ دیکھ کر آپ کا دل کرے گا فوری یہ گاڑی خرید لیں

معروف ترین گاڑی بینٹلے کا نیا ماڈل آگیااور اس میں پہلی مرتبہ ڈیش بورڈ کی جگہ ...
معروف ترین گاڑی بینٹلے کا نیا ماڈل آگیااور اس میں پہلی مرتبہ ڈیش بورڈ کی جگہ ایسی چیز لگادی گئی کہ دیکھ کر آپ کا دل کرے گا فوری یہ گاڑی خرید لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی لگژری کارساز کمپنی بینٹلے موٹرز لمیٹیڈ نے اپنا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے جس میں ایسی خصوصیات رکھی گئی ہیں کہ صارفین کا فوراً خریدنے کو دل چاہے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نیاماڈل ’کانٹی نینٹل جی ٹی‘ کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ہائی ٹیک ماڈل ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ کمپنی نے جیمزبانڈ007کی فلم گولڈفنگر میں استعمال کی گئی ایسٹن مارٹن کار کی گھومتی اور خودکار طریقے سے بار بار تبدیل ہوتی نمبرپلیٹ سے متاثر ہو کر اس نئے ماڈل کا ڈیش بورڈ سہ رخی بنایا ہے۔ صارفین اس ڈیش بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ جب گاڑی کھڑی ہو گی تو اس کے ڈیش بورڈ پر تین میٹر نظر آئیں گے لیکن ڈرائیونگ کے دوران ایک بٹن دبانے سے یہ میٹر غائب ہو جائیں گے اور ان کی جگہ ایک سکرین نمودار ہو جائے گی، جو نیوی گیشن کے علاوہ دیگر کئی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی لمبائی 189انچ، چوڑائی 86.1انچ اور اونچائی 55.3انچ جبکہ اس گاڑی کا وزن 2.244ٹن (2ہزار 244کلوگرام) ہے۔ اس میں 6.0لیٹر، ڈبلیو12ٹربو چارجڈ، ٹی ایس آئی پٹرول انجن لگایا گیا ہے جس کی طاقت 635پی ایس ہے۔ اس گاڑی کی حد رفتار 333کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار محض 3.7سیکنڈ میں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 1لاکھ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 17لاکھ روپے) ہے۔ بینٹلے نے یہ نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے جس کے لیے ابھی آرڈر دیا جا سکتا ہے تاہم صارفین کوا س کی فراہمی 2018ءکے آغاز سے شروع کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -