ضلع وہاڑی کے تھانہ جات میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے لئے علیحدہ حوالات تیار

ضلع وہاڑی کے تھانہ جات میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے لئے ...
ضلع وہاڑی کے تھانہ جات میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے لئے علیحدہ حوالات تیار

  


وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے بنیادی انسانی حقو ق کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک اپ میں اپ گریڈیشن کی گئی ہیں۔اس حوا؛ے سے تھانہ جات میں حوالات کو جدید خطوط سے استوار کر کے ایک ماڈل آف ایکسیلینس فلی کارپیٹڈ لاک اپ تیار کیا گیا ہے۔ جہاں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی اخلاقی تربیت کے لئے اصلاحی کتابوں کی لائبریری اور نماز پڑھنے کے لئے علیحدہ جگہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لاک اپ میں اعلیٰ کوالٹی کے واش رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔

سیاسی بنیادوں پر امت کی تقسیم تکلیف دہ، اسلام نے زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا: خطبہ حج کا متن

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں جدید تھانے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی تعمیر کا آغاز جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع وہاڑی میں ابتدائی طور پر تین ماڈل تھانے تیار کر لئے ہیں جن میں تھانہ دانیوال، تھانہ سٹی وہاڑی اور تھانہ صدرمیلسی شامل ہیں ۔ پنجاب پولیس نے ان تھانوںکے لاک اپ کو بین الااقوامی معیار کے مطابق تیار کیا ہے ۔

تھانہ صدر میلسی کے لاک اپ کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کیااس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی ،ماحول میں تبدیلی کرنے سے ہی ممکن ہے۔بعض اوقات شریف شہری بھی معمولی نوعیت کے معاملات میں ملوث ہو کر قانون کی گرفت میں آ جاتے ہیں اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ وہ خطرناک مجرم ہیں۔ ان کے ساتھ پولیس کا برتاوبنیادی انسانی حقوق فراہم کرتے ہوئے ہونا چاہیے۔تھانہ کلچر کی تبدیلی میں وہاڑی پولیس کا یہ اقدام ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

تھانہ میلسی کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی روسے تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں۔حوالاتیوں پر تشدد کا کسی کو حق حاصل نہ ہے۔ہر حوالاتی کا حق ہے کہ اسے وکیل کی سہولت فراہم کی جائے۔حوالاتیوں کی خوراک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔ملزمان کی گرفتاری قانون کے مطابق کی جائے۔ جبکہ کسی کو بھی حبس بے جا میں نہ رکھا جائیگا۔اس کے علاوہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی اصلاح کے لئے پولیس لائنز میں ٹریننگ کورسز بھی کروائے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور عام آدمی کو معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر توانیاں صرف کی جائیں گی۔

مزید : وہاڑی