ڈونلڈ ٹرمپ نےافغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا:امریکی سفیر

ڈونلڈ ٹرمپ نےافغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا:امریکی سفیر
ڈونلڈ ٹرمپ نےافغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا:امریکی سفیر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاٖٖفغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا،نہ ہی وہاں فوجی آپریشن کا کہا وہ صرف ایک جزو ہے۔

”والدہ کی سرجری شروع ہوگئی ہے “،دعاﺅں کی اپیل:مریم نواز

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں ملا قات کی ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں ملکر کام کرنے پر زور دیا ہے،جبکہ امریکہ کسی بھی ایکسشن سے گریز کرے ۔امریکی سفیر کا کہنا تھا امریکی صدر نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا،ناہی انہوں نے افغانستان میں فوجی آپریشن کا کہا ،فوجی حل صرف ایک جزو ہے۔ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ میڈیا نے امریکی صدر کی پریس کانفرنس پوری نہیں دکھائی۔

واضح رہے امریکی سفیر کی یہ ملاقات اس وقت ہورہی ہے ،جب ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کےلئے نئی پالیسی کو پاکستان نے مسترد کرتے کر دیا ہے۔

مزید : قومی