بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹیز کی فہرست جاری سب سے پہلے نمبر پر کو ن ہے اور عامر خان کس نمبر پر ہیں ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹیز کی فہرست جاری سب سے پہلے ...
بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹیز کی فہرست جاری سب سے پہلے نمبر پر کو ن ہے اور عامر خان کس نمبر پر ہیں ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی جریدے فوبز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے بالی ووڈ اداکار اور اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ہمیشہ کی طرح شارخ خان سب سے پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔

شارخ خان نے اس سال اپنی فلم رئیس اور دیگر ذرائع سے 243بھارتی کروڑ روپے کمائی کی جبکہ ان کے بعد سلمان خان دوسرے نمبر پر ہیں ،سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر فلاپ رہی لیکن اس کے باوجود بھی وہ 2017میں پیسے کمانے والے اداکاروں نے دوسرے نمبر پر ہیں انہو ںنے مجموعی طور پر 236کروڑ بھارتی روپے کمائے تاہم سلمان دنیا بھر میں پیسے کمانے والے ہیروز میں 9ویں نمبر پر ہیں ۔اس فہرست میں اکشے کمار تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ،ان کی فلمیں بھی اس طرح ہٹ نہیں ہو سکی جس طرح وہ خواہش رکھتے تھے لیکن پھر بھی وہ 224کروڑ روپے کمانے میں کامیا ب ہو گئے ہیں جبکہ اکشے کمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں 10ویں نمبر پر ہے ۔

عامر خان نے بالی ووڈ کی سب سے ہٹ ترین فلم دنگل دی لیکن ان کی کمائی مجموعی طور پر شار خ خان اور سلمان خان سے کم رہی ،تاہم عامر خان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں کیونکہ انہوں نے اس سال صرف 80کروڑ بھارتی روپے کمائے جو کہ اکشے کمار کی کمائی کا آدھا بھی نہیں ہے ۔

ہیرتک روشن کی فلم موہنجوداڑو باکس آفس پر فلاپ رہی اور اداکار کے اثاثوں میں زیادہ اضافہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تاہم اداکار اس فہرست میں 5پانچویں نمبر پر ہیں ،انہوں نے 2017میں 73.6کروڑ بھارتی روپے کمائے ۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری بھی کی لیکن وہ اب بھی دنیا بھر میں زیادہ کمائی کرنے والی ہیرونز کی فہرست کے آس پاس بھی نہیں ہیں اور انہوں نے اس سال صرف 70کروڑ روپے کمائی کی ہے ۔رنوریر سنگھ اس فہرست میں 7ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف 64کروڑ ہی کمائے ہیں ۔پریانکا چوپڑا آٹھویں ،امیتابھ بچن نویں اور رنبیر کپور دسویں نمبر پر ہیں ۔

مزید : تفریح