’ہماری تو شادی ہونے والی تھی اور ۔۔۔‘ ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی سے 3 کلو منشیات برآمد، یہ کام کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ ایسا انکشاف کردیا کہ کسٹم اہلکاروں کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے

’ہماری تو شادی ہونے والی تھی اور ۔۔۔‘ ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی سے 3 کلو ...
’ہماری تو شادی ہونے والی تھی اور ۔۔۔‘ ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی سے 3 کلو منشیات برآمد، یہ کام کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ ایسا انکشاف کردیا کہ کسٹم اہلکاروں کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے

  

ہوچی منہہ(نیوز ڈیسک) دھوکے اور فریب کی اس دنیا میں کوئی کس پر اعتبار کرے، کہ جسے دیکھو حرص و ہوس کے ہاتھوں اندھا ہوا جاتا ہے۔ ایک بدقسمت روسی لڑکی بھی اسی بے حسی کا نشانہ بن گئی ہے، جس نے دوست بننے والے نوجوان پر بھروسہ کیا، مگر اب اسی ’دوست‘ کے طفیل منشیات سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کی منتظر ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ ماریہ ڈپریکا کا کہنا ہے کہ اسے اس کے نائیجیرین دوست نے بتایا تھا کہ وہ فٹ بال کا کھلاڑی ہے اور نائیجیریا میں اس کا بڑا نام اور مقام ہے۔ اس افریقی نوجوان سے ماریہ کی ملاقات تھائی لینڈ میں قیام کے دوران ہوئی تھی اور اس کی بدقسمتی تھی کہ وہ مکرو فریب سے بنی گئی کہانیوں پر یقین کر بیٹھی۔ دراصل یہ شخص ایک سمگلر تھا جو سادہ لوح لڑکوں کو محبت کا جھانسہ دے کر ان سے منشیات کی سمگلنگ کرواتا تھا۔

شادی کی تقریب میں پولیس آگئی اور دولہا کو اٹھا کر ایسی جگہ پہنچادیا کہ دلہن کے سارے خواب مٹی میں مل گئے، تھانے نہیں لے کر گئے بلکہ۔۔۔

ماریہ کو بھی اس بدقماش شخص نے اپنی محبت کا یقین دلوایا اور بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ دونوں نے شادی کاتاریخ بھی طے کر لی تھی۔ چند روز قبل جب ماریہ سنگاپور سے ویتنام کے لئے روانہ ہو رہی تھی تو اس کے افریقی دوست نے کچھ سامان اس کے حوالے کر دیا، مگر اسے خبر نہیں تھی کہ اس میں کیا تھا۔ جب وہ ویت نام کے ہوچی منہہ ائرپورٹ پر اتری تو اس وقت ہوش اڑ گئے جب کسٹمز اہلکار وں نے اس کے سامان سے تین کلو گرام کوکین برآمد کر لی۔

ماریہ کا کہنا ہے کہ اس کے سامان میں کوکین اس کے نائیجیرین دوست نے ہی ڈالی تھی لیکن اسے اس کا علم نہیں تھا۔ اب اسے یقین ہو چلا ہے کہ بہرصورت سزائے موت ہی اس کا مقدر ہو گی ، جس کا اظہار اس نے اپنی والدہ کو لکھے گئے خط میں کیا۔ خط میں اسے نے لکھا ” میرے بارے میں پریشان مت ہوں، میں اپنے انجام کیلئے تیار ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ مجھ سے آخری بار ملاقات کرنے ضرور آئیں گی۔ میں نے آپ کو چار سا ل سے نہیں دیکھا ہے۔ مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ پلیز اپنی صحت کا خیال رکھئے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -