چند گھنٹوں کی بارش انتظامیہ کو بہا لے گئی ،عارف علوی نے دل جیت لیے

چند گھنٹوں کی بارش انتظامیہ کو بہا لے گئی ،عارف علوی نے دل جیت لیے
چند گھنٹوں کی بارش انتظامیہ کو بہا لے گئی ،عارف علوی نے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی اس وقت سیلاب دوچار ہے اور آرمی چیف نے بھی پاک فوج کو ہر ممکن شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں تاہم دوسری جانب کراچی انتظامیہ اس معاملے میں بے بس نظر آ رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی دل جیت لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر عارف علوی اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں میں دو کشتیوں کے ہمراہ پہنچ گئے اور خود کشتی میں سوار ہو کر متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امداد فراہم کر تے رہے تاہم وہ میڈیا کی نظروں سے بچ نہیں پائے ۔عارف علوی نے امداد ی کارروائیوں میں رضاکارانہ حصہ لیتے ہوئے 12فیملیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ وہ خود گندے پانی اور کوڑے سے گزرتے ہوئے فیملیز کو ریسکیو کرتے رہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -