سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ جنہیں دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ ...
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ جنہیں دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے ’’چھوٹے نواب ‘‘ سیف علی خان اور چلبلی اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ جنہیں دیکھ کر ہر شخص کے چہرے پر ’’معصوم تیمور‘‘ کو دیکھ پر پیار آئے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹیز کی فہرست جاری سب سے پہلے نمبر پر کو ن ہے اور عامر خان کس نمبر پر ہیں ؟ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی روتے ہوئے تصاویر آج پہلی مرتبہ اس وقت فوٹو گرافرز نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیں جب کرینہ کپور دہلی ائیر پورٹ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ لاؤنج سے باہر آئیں تو وہاں موجود درجنوں فوٹو گرافرز کی جانب سے دھڑا دھڑا فلیش سے ننھا تیمور گھبرا گیا اور اپنی ماں کی گود میں ہی رونے لگا ،جس پر کرینہ کپور نے اپنے روتے بیٹے کو چپ کرانے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن لوگوں کی بھیڑ میں تیمور علی خان مسلسل روتا رہا ۔ ننھے تیمور علی خان کی روتے ہوئے تصاویر بہت ہی پیاری لگ رہی ہیں ۔واضح رہے کہ فوٹو گرافرز اس سے پہلے بھی تیمور علی خان کی تصویریں کھینچتے رہے ہیں لیکن وہ فوٹو گرافرز کو دیکھ کر پہلے کبھی نہیں رویا لیکن جیسے جیسے وہ بڑھا ہو رہا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بھیڑ دیکھ کر اب وہ ڈرنے لگا ہے ۔یاد رہے کہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلم ’’ویرے دی شادی ‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے والی اور اسی فلم کی شوٹنگ کے لئے وہ دہلی آئی ہیں ۔

مزید : تفریح