بیگم کی موت کے بعد آدمی نے اپنی 14 سالہ بیٹی سے شادی کرلی اور پھر اس کے ساتھ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ سن کر انسان تو کیا شیطان بھی شرماجائے

بیگم کی موت کے بعد آدمی نے اپنی 14 سالہ بیٹی سے شادی کرلی اور پھر اس کے ساتھ۔۔۔ ...
بیگم کی موت کے بعد آدمی نے اپنی 14 سالہ بیٹی سے شادی کرلی اور پھر اس کے ساتھ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ سن کر انسان تو کیا شیطان بھی شرماجائے

  


ہرارے(نیوز ڈیسک)جعلی عاملوں کی شیطانی چالوں کا نشانہ ان کے سادہ لوح ماننے والے تو بنتے رہتے ہیں لیکن زمبابوے میں ایک جعلی عامل ایسا وحشی درندہ بن گیا کہ اپنی ہی نوعمر بیٹی کو بیوی قرار دے کر دو سال تک اس کی عصمت دری کرتا رہا، جس کے نتیجے میں کمسن لڑکی دو بچوں کی ماں بن گئی۔

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 65سالہ جعلی عامل کیلین مویو نے اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اپنی 14 سالہ بیٹی سے خفیہ شادی کر لی اور اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ پم زنگ وانے ضلع کے گاﺅں بیضہا سے تعلق رکھنے والے اس شیطان صفت شخص کی زیادتی کے نتیجے میں لڑکی کے ہاں دو بچوں نے جنم لیا۔

پیار کی تلاش میں 77 مَردوں سے ملاقات کے بعد نوجوان لڑکی نے بالآخر ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانی مَردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

بدبخت شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مرنے سے پہلے اس سے وعدہ لیا تھا کہ وہ اپنے خاندان میں سے ہی کسی لڑکی کو اپنی دوسری بیوی بنائے گا، اور اسے اس مقصد کے لئے اپنی بیٹی ہی سب سے زیادہ موزوں نظر آئی۔ بیچاری لڑکی طویل عرصے تک اپنے حیوان صفت والد کی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی لیکن بالآخراس ظلم سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوگئی۔ اس کے بچوں کی عمر تین اور چار سال ہے، جنہیں حفاظی نقطہ نظر سے ایک سرکاری مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی و نفسیاتی علاج بھی جاری ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس