ماں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو نوجوان بیٹے نے اسے قتل کرکے اس کی لاش چٹنی میں ڈبودی اور پھر۔۔۔ ایسا خوفناک واقعہ کہ کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا

ماں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو نوجوان بیٹے نے اسے قتل کرکے اس کی لاش چٹنی ...
ماں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو نوجوان بیٹے نے اسے قتل کرکے اس کی لاش چٹنی میں ڈبودی اور پھر۔۔۔ ایسا خوفناک واقعہ کہ کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا

  


نئی دلی(نیوز ڈیسک)جائے حیرت ہے کہ انسان، جسے اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے، ایسا وحشی بھی ہو سکتا ہے کہ اس کی وحشت سے سفاک درندے بھی پناہ مانگیں۔ بھارت میں ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنی بوڑھی ماں کو قتل کر دیا۔ اس درندہ صفت بیٹے کو اس پر بھی قرار نہ آیا تو مردہ ماں کا سینہ چیر کر دل نکال لیا اور اس پر چٹنی لگا کر کھا لیا۔

بیگم کی موت کے بعد آدمی نے اپنی 14 سالہ بیٹی سے شادی کرلی اور پھر اس کے ساتھ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ سن کر انسان تو کیا شیطان بھی شرماجائے

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھی جب اس کا 35 سالہ بیٹا سنیل آوارہ گردی کے بعد گھر واپس آیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ بیٹے کی شراب نوشی سے تنگ آئی ماں نے اسے رقم دینے سے انکار کردیا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ وہ حیوان اس انکار کے بدلے نہ صرف اس کی زندگی چھین لے گا بلکہ سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے اس کے سینے کو چیر کر اس کا دل بھی نکال کر کھالے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے علاقے ماہاوالا وسانت میں پیش آیا۔ مقتولہ کے ہمسایوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اس کے بیٹے کو گھر سے نکلتے دیکھا جس کے ہاتھ خون آلود تھے ا ور منہ پر بھی خون لگا ہوا تھا۔ انہیں بعد میں پتہ چلا کہ وہ گھر سے نکلتے وقت اپنی ماں کا دل اپنے دانتوں سے چبا رہا تھا اور اسی وجہ سے اس کے منہ پر خون لگا ہوا تھا۔

پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقتولہ کے جسم کے اندرونی اعضاءاس کی لاش کے پاس پڑے تھے جبکہ دل اور کچھ دیگر حصے غائب تھے، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ واقعی درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کا دل کھا لیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس