برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر سے مئیر لندن کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق رائے

برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر سے مئیر لندن کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر ...
برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر سے مئیر لندن کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق رائے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر سید ابن عباس سے میئر لندن صادق خان نے اپنے دفتر میں ملاقات کی، دونوں رہنماﺅںکی جانب سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کی 15ٹیمیں کراچی میں امدادی کاموں میں مصروف:آئی ایس پی آر

میئر لندن صادق خان نے اپنے دفتر میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ہائی کمشنر نے میئر لندن کو سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی ترقی اور تبدیلی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لندن اور پاکستان کا تعلق ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے ، لندن اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے بہترین تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ صادق خان نے لندن میں مقیم پاکستانیوں کی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو بھی سراہا ۔دونوں رہنماﺅں نے کاروبار ، سرمایہ کاری، ثقافت ، کھیل اور تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا۔میئر لندن نے پاکستانی سفیر کو شہر کو طالب علموں، سیاحوں اور کاروباری حضرات کے لئے پرکشش بنانے کے لئے اپنے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا۔ انہوں نے پاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب کو بھی سراہا ، انہوں نے خاص طور پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے والی بسوں کو چلانے کے آئیڈیا پر سفیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : قومی