پوری دنیا اور برطانیہ کے مسلمانوں کو ”عید مبارک“:برطانوی وزیر اعظم
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ سمیت پوری دنیا میں موجود مسلمانو ں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
امریکی سیکرٹری دفاع نے افغانستان میں اضافی فوج بھجوانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے:خبر ایجنسی
برطانوی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں رواں سال حج کرنےوالے تمام عازمین حج کو بھی مبارک باد دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عیدکے مو قع پرتمام مسلمان خاندان اکٹھے ہوکرخوشیاں بانٹتے ہیں، برطانوی مسلمانوں کی برطانیہ کی ترقی میں بیش قیمت خدمات ہیں۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خوشیوں کے مو قع پرضرورت مندوں کوبھی یاد رکھیں۔