الحمراء ہال نمبرIنور جہاں آڈیٹوریم میں عید کے ڈرامہ کیلئے 10لاکھ میں بک

الحمراء ہال نمبرIنور جہاں آڈیٹوریم میں عید کے ڈرامہ کیلئے 10لاکھ میں بک

لاہور(فلم رپورٹر)عید الضحیٰ کے موقع پر الحمراء ہال نمبرIنور جہاں آڈیٹوریم میں سٹیج ڈرامہ کی بولی کا فیصلہ الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان کی موجودگی میں طے پاگیا ہے۔لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان نے پروڈیوسرزکے ساتھ ایک میٹنگ کی ،جس میں پروڈیوسر سخی سرورنے الحمراء ہال نمبرIمیں عیدقربان پر ڈرامہ پیش کرنے کے عوض 10لاکھ کی پیشکش کی جبکہ دیگرفریقین نے اس پیشکش کوبخوشی قبول کرتے ہوئے سخی سرور کو ڈرامہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔

مزید : کلچر