جھمپیر(Jhimpir) میں 220کے وی گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل

جھمپیر(Jhimpir) میں 220کے وی گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل

لاہور(پ ر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )نے جھمپیر میں 220کے وی گرڈ سٹیشنر اورجھمپیر(Jhimpir) سے لے کر ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد تک 85کلو میٹرطویل 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل کرکے انرجائز کردیا گیا۔یہ دونوں منصوبے جھمپیر ونڈ کلسٹر (Jhimpir Wind Cluster) میں 379میگاواٹ استعداد کے ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے تعمیر کیے گئے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق مذکورہ گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے ونڈ پاور پلانٹس سے 338میگا واٹ بجلی کو بلا رکاوٹ سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے جس سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سندھ کے دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی میں بہتری آئے گی اور لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔

مزید : کامرس