وزیراعظم نے اپنے بزنس پارٹنر اور میرشکیل الرحمان کے سمدھی کے صاحبزادے چیئرمین جے ایس بینک علی جے صدیقی کو وزیرمملکت بنادیا

وزیراعظم نے اپنے بزنس پارٹنر اور میرشکیل الرحمان کے سمدھی کے صاحبزادے ...
وزیراعظم نے اپنے بزنس پارٹنر اور میرشکیل الرحمان کے سمدھی کے صاحبزادے چیئرمین جے ایس بینک علی جے صدیقی کو وزیرمملکت بنادیا

  


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایکویٹی فرم جے ایس پرائیوٹ ایکویٹی مینجمنٹ کے بانی اور چیئرمین علی جے صدیقی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کیا گیا ہے، انہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔ انہیں 2014 میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سےینگ گلوبل لیڈر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ جے ایس گروپ کے بانی جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے اور جے ایس بینک کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ نجکاری کمیشن، سندھ سرمایہ کاری بورڈ، پرائیوٹ سیکٹر ایڈوائزی بورڈ آف پلاننگ کمیشن اور سندھ حکومت کے کمیونٹی ڈولپمنٹ بورڈ کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل بورڈ لگا دیا گیا، اس پر کیا لکھا ہے ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی منہ کھلا رہ جائے گا

روزنامہ جنگ کے مطابق علی جے صدیقی اعزازی طور پر مہوش اینڈ جہانگیز صدیقی فاﺅنڈیشن (ایم جے ایس ایف) کے سی ای او بھی ہیں جو تعلیم، طبی دیکھ بھال اور سوشل انٹرپرائزسیکٹر میں امداد دیتی ہے۔ وہ پاکستان کے قدرتی تباہی کے علاقوں میں کام کر چکے ہیں اور تباہی سے نمٹنے کے نئے طریقے تلاش کرنے کے لئے مضبوط عزم رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایم جے ایس ایف انسانی بحران کے دوران براہ راست ایمرجنسی ریلیف فراہم کرتی ہے اور تباہی کے شکار علاقوں میں منصوبوں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔بعض دیگر اداروں کے ساتھ پارٹنر شپ میں ایم جے ایس ایف نے کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ قائم کیا ہے جو کیمرج یونیورسٹی کے جج بزنس سکول کے اشتراک سے قائم ہونے والا نیا گریجویٹ بزنس سکول ہے۔

گھر کے مختلف حصوں میں نمک چھڑکنے کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ بھی فوری اس طریقے پر عمل کرنا شروع کردیں گے

علی صدیقی نے کورنیل یونیورسٹی سے اکنامکس میں بی اے کیا ہے۔ 2014 میں وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مہمان مقرر تھے اور 2013 میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں وزیٹنگ فیکلٹی ممبر تھے۔ وہ پالیسی سازی اور انرجی سیکورٹی پر لیکچر دیتے ہیں۔ 2012 میں انہوں نے ورجینیا میں کالج آف ولیم اینڈ میری ولیمزبرگ میں ایگز یکٹیو ان ریزیڈنس کے طور پر ایمرجنگ مارکیٹس اینٹر پینور شپ کا مضمون پڑھایا۔

دوسری طرف روزنامہ خبریں کے مطابق جہانگیر صدیقی ائیرلائن میں وزیراعظم کے پارٹنر ہیں ان کے بیٹے کی وزیر بننے کی خواہش کے پیش نظر اسے وزیر مملکت بنادیا گیا۔

نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن ڈبی کھولی تو اندر سے انگوٹھی کی بجائے ایسی چیز نکل آئی کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

مزید : قومی