شانگلہ اے این پی اور QWPکودھچکا عمر واحد ، محمد عظیم اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

شانگلہ اے این پی اور QWPکودھچکا عمر واحد ، محمد عظیم اپنے خاندان اور سینکڑوں ...

پورن(نامہ نگار)شانگلہ اے این پی اور QWPکودھچکا عمر واحد ، محمد عظیم اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل نئے شامل ہونے والوں کا ڈاکٹر افسرالملک خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ڈاکٹر افسرالملک خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے یونین کونسل داموڑی فیض درہ میں عمر واحد اے این پی سے اور محمد عظیم قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر پاکستان پی پی پی کے رہنما اور صدر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر افسر الملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں تعلیمی ادارے، پبلک ہیلتھ اور شانگلہ کو ضلع کا درجہ دینا پی پی پی کا کا رنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کے پی پی پی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے الزام لگانے والے خود اپنے گریباں میں سوچے اور الزام لگانے والے صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں۔ ہم محبت کی سیاست کرتے ہیں۔ پاکستان کے کونے کونے میں پی پی پی کا کارکن مستحکم اور منظم ہے۔ انہوں نے کہا کی آئندہ الیکشن کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور لوگ جوق در جوق ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرکے دکھائنگے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے طالع وند، عمر واحد ، عمر وارد،عمر رحمان، محمدعالم اور قومی وطن پارٹی سے محمد عظیم، فضل معبود، فضل سبحان، نور خالق اور عمران نے اپنی اپنی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولییے پروگرام سے احمد سعید باچا ، ڈاکٹر عبدالکبیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر