پریانکا اور نِک جونس کی ماؤں کے رقص کی ویڈیو وائرل

پریانکا اور نِک جونس کی ماؤں کے رقص کی ویڈیو وائرل
پریانکا اور نِک جونس کی ماؤں کے رقص کی ویڈیو وائرل

  

لاس اینجلس (آئی این پی)انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا اور امریکی گلورکار و اداکار نِک جونس اپنی منگنی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔دونوں شخصیات کے مداح اس جوڑے کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہیں اور ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی خوب فالو کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ان کی منگنی کے بعد ہندو رسم و رواج کے مطابق روکے کی رسم ہوئی جس کے بعد ایک پنجابی ڈانس پارٹی منعقد کی گئی۔ اس پارٹی میں پریانکا اور نِک تو توجہ کا مرکز رہے ہی ،تاہم ان دونوں کی ماؤں نے ایک ساتھ پنجابی سٹائل میں رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔پریانکا چوپڑا کی ماں مدھو اور نِک جونس کی ماں ڈینس نے ایک ساتھ رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ ویڈیو نِک جونس کی ماں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے شیئر کی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -